بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کےسید علی کیمپس میں 21دسمبر 2019بروز سنیچر کو منعقدہ 48ویں سالانہ جلسے میں اسکول کے متعلم احمد سالف ابن سجاد انور فکردے کو اسٹوڈنٹس آف دی ائیر ’ نجمِ اخوان ‘ کے باوقار ایوارڈ ،گولڈ میڈل اور سند سے اعزاز نوازاگیا۔
گنگولی توحید ایجوکیشن ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری اختر احمد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے طلبا سے کہاکہ طلبا میں رحم، ہمدردی، بھائی چارگی ، اتحاد ، حب الوطنی جیسی صفات کو اپناتے ہوئے ملک کے بہتر شہری بن کر خدمت کرنےکی تلقین کی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ طلبا میں سب سے اعلیٰ صفت اخلاق و کردار کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹکل میں کنڑا زبان کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے اس کو سیکھنے کی طرف راغب کیا۔
سید غفران لنکا نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی میں جتنا اہم کردار انتظامیہ کا ہوتاہے اتنا ہی والدین و سرپرستوں کا ہوتاہے۔ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی ہمہ جہت ترقی کے لئے موقع فراہم کرنا والدین کا اہم فرض ہونے کی بات کہی۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے جلسہ کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ ہمارا تعلیمی ادارہ نصف صدی پورا کرنے کو ہے، اس کے پیچھے بے شمار شخصیتوں کی جانفشانی، قربانی ہونے کی با ت کہی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم صرف ڈگری کانام نہیں ہے بلکہ بہترین اخلاق ، سماجی ستون ، بہترین شہری بنانا تعلیم کا مقصد ہے۔
معززاشخاص و اکیڈمک افراد کی تہنیت : لائف ٹائم اچھیومنٹ ایوارڈ کے لئے سماجی خدمتگار سید حسن برماور، الومنی میں سے مشہد احمد شیخ کو پرائڈ آف شمس، بہترین استاد کے لئے منجوناتھ ہیبار، بہترین ڈرائیور محمد اسحق اور 10سالہ تدریسی خدمات انجام دینے والے مولانا عبدالسبحان ندوی کی اس موقع پر تہنیت کرتےہوئے انہیں سنداور میمونٹو سے نوازاگیا۔
ادارے کے جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ طلبا میں سے نادر احمد ائیکری ، عبدالقادر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ استاد عبدالسبحان ندوی نے شکریہ اداکیا۔ ادارے کے نائب صدر انجنئیر نذیر احمد قاضی، مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، مولانا سید زبیر ایس ایم، مولانا سید یاسر برماور ندوی ، محمد رضامانوی وغیرہ موجود تھے۔